ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

14

ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم جبکہ ملک بھر میں دن کے درجہ حرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم  گرم رہے گا جبکہ آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہےگا جبکہ بالائی اور وسطی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

اسکے علاوہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  یورپ، طوفان یُونیس سے ہلاکتیں 13 ہوگئیں، لاکھوں گھر بجلی سے محروم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.