ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

14

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ ملک کے ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد:

اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کے علاوہ شام میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 27 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ملتان وگردونواح:

 ملتان اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ شام میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ:

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

خیبرپختونخوا:

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دیر، چترال، مانسہرہ ، مالا کنڈ، کرم اور سوات میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

اسکے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کےعلاوہ بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ ویو کے کوئی خدشات واضح نہیں ہیں تاہم آج دن بھر گرمی کی شدت محموسم کی جائے گی جبکہ باشرش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ صحت پنجاب اور پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.