امریکی افواج نے ایک اور نئے ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی ریسرچ سینٹر کے مطابق نئے ہائپرسونک میزائل کی رفتار آواز کی رفتار سے 5 گنا تیزہے۔
ہائپر سونک میزائل ایک گھنٹے میں 6 ہزار 100 کلومیٹر کا فاصلہ طےکرسکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہائپرسونک میزائل کا تجربہ مارچ کے وسط میں کردیا گیا تھا۔
میزائل تجربے کی کامیابی کا اعلان روس یوکرین کشیدگی کی وجہ سے نہیں کیا گیا تھا۔
یہ اس دوران کی بات ہے جب روس نے کہا تھا کہ اس نے یوکرین پر حملے کے دوران اپنا ہائپرسونک میزائل استعمال کیا، اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مغربی یوکرین میں گولہ بارود کے گودام کو نشانہ بنایا۔
اور اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن یورپ میں نیٹو اتحادیوں کے دورے کی تیاری کر رہے تھے، جس میں پولینڈ کا مختصردورہ بھی شامل تھا جہاں انہوں نے یوکرین کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقات کی تھی۔
میزائل تجربے کی کامیابی کا اعلان روس یوکرین کشیدگی کی وجہ سے نہیں کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ روس نے بھی 2 ہفتے قبل یوکرین پر ہائپر سونک میزائل فائرکرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ہائپرسونک میزائل کیا ہے؟
ہائپرسونک میزائل عام بیلسٹک میزائل کی طرح ہوتے ہیں مگر آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز ہوتے ہیں، بیلسٹک میزائل کے برعکس انہیں زیادہ لچک سے چلایا جا سکتا ہے اور یہ فضا میں نچلی سطح پر چل سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ان سے دفاع کر پانا مشکل ہو جاتا ہے۔