امریکا نے روسی جہاز ساز اور ہیرو کے کان کنی کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا

28

امریکا نے روسی جہاز ساز اور دنیا کی سب سے بڑی ہیروں کی کان کنی کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے روس کی یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن، الروسا ڈائمنڈ مائننگ کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ بلیک لسٹ روسی کمپنیوں کی امریکی مالیاتی نظام تک رسائی بھی روک دی ہے۔

برائن نیلسن، انڈر سیکرٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پابندیاں ان اہم اداروں پر دباؤ ڈالتی رہیں گی جو یوکرین کے خلاف روس کی بلا اشتعال جنگ کو فعال اور فنڈ فراہم کرتی ہیں۔

امریکا نے بوچا میں ہلاکتوں کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی حلقوں سمیت ان کی بیٹیوں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھی۔

اس حوالے سے امریکاکی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ پیوٹن کی بیٹیوں، کترینا ولادیمیر، وونا تیکھونووا اور ماریا ولادیمیروونا وورونسووا کو پیوٹن کے بالغ بچے ہونے کی وجہ سے پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔، تاکہ وہ پیوٹن کی جائیداد اور مفادات کو استعمال نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کی فوجیوں کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ روس کے خلاف بار بار پابندیاں عائد کیں اور روس کی معیشت کو دبانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.