امریکا نے عمران خان کے الزامات پھر مسترد کر دیے

17

امریکا کے محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عمران خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

محکمہ خارجہ نے روزانہ کی پریس بریفنگ کےد وران صحافی نے محکمے کی ترجمان جیلینا پورٹر سے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کر رہا ہے, جس پر محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ میں دو ٹوک الفاظ میں ان الزامات کی تردید کرتی ہوں۔

          محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق وہ پاکستان میں بدلتی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ انکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے آئینی طریقہ کار اور قانون کی بالادستی کا احترام اور حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ ’اس امریکی عہدیدار نے کہا کہ اگر عمران خان اس عدم اعتماد سے بچ جاتا ہے تو اس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، اگر وہ ہٹ جاتا ہے تو پاکستان کو معاف کیا جا سکتا ہے، یعنی اس امریکی عہدیدار کو پتا تھا کہ اس کے بعد کس نے آنا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان نے نیو یارک میٹرو ٹرین اسٹیشن فائرنگ واقع میں حاملہ خاتون کی جان کیسے بچائی؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.