نوجوان نے نیو یارک میٹرو ٹرین اسٹیشن فائرنگ واقع میں حاملہ خاتون کی جان کیسے بچائی؟

21

نوجوان نے نیو یارک میٹرو ٹرین اسٹیشن فائرنگ واقع میں حاملہ خاتون کی جان کیسے بچائی؟

نوجوان نے نیو یارک میٹرو ٹرین اسٹیشن فائرنگ واقع میں حاملہ خاتون کی جان کیسے بچائی؟

نیویارک کے میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں امریکہ کے شہر نیویارک کے میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں ایک 27 سالہ ہوراری بنکاڈا بھی شامل تھے۔

یہ حملہ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے بروکلین کے 36 ویں میٹرو ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

حملہ آور نے پہلے دھویں والے بم کا استعمال کیا تھا جس کے بعد وہ فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں مبینہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس حملے میں زخمی ہونے والا 27 سال ہوراری بنکاڈا بھی شامل تھا جس نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک حاملہ خاتون کی جان بچائی تھی۔

حاملہ خاتون کو بچاتے ہوئے ہوراری بنکاڈا کے گھٹنے میں گولی بھی لگی لیکن اس کے باوجود وہ حاملہ خاتون کو بچانے میں کامیاب رہا۔

ہوراری بنکاڈا کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے حاملہ خاتون کو بچانے کے دوران گولی لگی تھی جبکہ میں ٹرین میں 59 ویں اسٹریٹ پر موجود تھا۔

وہ کہتے ہیں حملہ آور بالکل میرے سامنے تھا لیکن مجھے اس کا چہرہ یاد نہیں کیونکہ حملہ آور نے دھوئیں کا بم پھینکا تھا جس کے بعد فوراً افراتفری مچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایمیزون ایلکسا اب فوت شدہ اہلِ خانہ کی آواز میں بات کرسکے گا

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک حاملہ خاتون میرے سامنے تھی اور میں اس کی مدد کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ہوراری بنکاڈا کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران فائرنگ شروع ہوگئی جس کے بعد مجھے دھکے لگنے لگے تاہم خاتون محفوظ رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.