وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب کا انعقاد، مسلم رہنماؤں کی شرکت

42

وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب کا انعقاد، مسلم رہنماؤں کی شرکت

وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب کا انعقاد، مسلم رہنماؤں کی شرکت

امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم رہنماؤں نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں امریکہ بھر سے مسلم رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر امریکہ کی خاتون اول بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کیں جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں دوبارہ عید کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس کووڈ کی وجہ سے عید کی تقریب منعقد نہیں ہوپائی، رمضان میں کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، مسلمان رمضان میں 30 روزے رکھتے ہیں اور ہم 40 روزے رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مسلسل 40 روزے رکھے جس میں میٹھا حتیٰ کے آئس کریم تک نہیں کھائی۔

          واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکہ، یورپ، کینیڈا اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر منائی گئی یے۔

دوسری جانب آج پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش میں عید الفطر منائی جارہی ہے جس موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید ادا کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےلیے موجود خطرات ہمارے ليے بھی خطرہ ہیں،امريکی محکمہ خارجہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.