ستر سالہ امریکی شہری نے 100 میٹر ریس 14 سیکنڈز میں جیت کر سب کو حیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ امریکی شہری مائیکل کیش نے پین ریلے اوینٹ میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 13.47 سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے سب کو حیران کردیا۔
مائیکل کیش نے یہ ٹائٹل جیت کر ثابت کردیا ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے جبکہ انہوں نے ریس شروع کرتے ہوئے اور خود کو دوسرے کھلاڑیوں سے الگ کرتے ہوئے ریس اپنے نام کی ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں جس پر انہوں ان کی عمر اور پرفارمنس پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’میں تو اتنی تیز گاڑی بھی نہیں چلاتا‘۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ 70 سال کی عمر میں یہ لوگ مجھ سے بھی زیادہ تیز ہیں، ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ 70 سال کی عمر میں یہ لوگ مجھے بھی ہراسکتے ہیں۔