چھ پاکستانی امن فوجیوں کے لیے بعد از مرگ اقوام متحدہ کی جانب سے اعزازات کا اعلان

17

چھ پاکستانی امن فوجیوں کے لیے بعد از مرگ اقوام متحدہ کی جانب سے اعزازات کا اعلان

چھ پاکستانی امن فوجیوں کے لیے بعد از مرگ اقوام متحدہ کی جانب سے اعزازات کا اعلان

اقوام متحدہ نے چھ پاکستانی امن فوجیوں کو بعد از مرگ ’ڈاگ ہمارسک جولڈ میڈل‘ سے نواز دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے  چھ پاکستانیوں کے لئے بعد از مرگ  اعزازات کا اعلان کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ  کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریب میں چھ پاکستانی امن فوجیوں کو بعد از مرگ اعزاز دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منایا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے تقریب میں بطور خاص شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل نے 117 فوجی، پولیس اور سویلین امن فوجیوں کو بعد از مرگ ’ڈاگ ہمارسک جولڈ میڈل‘ عطا کیا ہے۔ ان فوجیوں نے گذشتہ سال اقوام متحدہ کے پرچم تلے خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعزاز پانے والے امن فوجیوں میں سے چھ پاکستانی بھی شامل ہیں، بعد از مرگ اعزاز پانے والے پاکستانیوں میں طاہر اکرام، عادل جان، محمد نعیم ، طاہر محمود، محمد شفیق  اور ابرار سید شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن فوج میں سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، پاکستان دنیا کے تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں “نیلے ہیلمٹ” کے اہم کردار کی قدر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک، فٹبالر سمیت 3 زخمی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنی دیرینہ اور مسلسل شراکت پر فخر ہے۔ 1960 کے بعد سے ہمارے  دو لاکھ سے زائد مرد اور خواتین نے دنیا کے تقریباً تمام براعظموں میں اقوام متحدہ کے 46 مشنوں میں عزت اور بہادری کے ساتھ خدمات انجام دیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ذریعے ہمارے امن فوجیوں نے ہمیشہ ہر مشن میں اپنے آپ کو ممتاز کیا ہے جس میں انہوں نے حصہ لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان تمام امن فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے پرچم تلے خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.