امریکا میں کئی دہائیوں کا خطرناک برفانی طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

10 لاکھ لوگ بجلی سے محروم، 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

11

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت مزید 2 روزتک برقرار رہنے کا امکان ہے، شدید برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا، شہر کے شہر برف سے ڈھک گئے ہیں۔”بم سائیکلون“ کو امریکا میں کئی دہائیوں کا سب سے زیادہ طاقتور طوفان کہا جارہا ہے، ہفتے کے روز امریکا میں 3,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔انتہائی طاقت ور برفانی طوفان کے باعث بجلی کا نطام درہم برہم ہوگیا، 10 لاکھ لوگ کرسمس کے دن پر بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔مرکزی شاہراہوں پر دور تک جگہ جگہ گاڑیاں پھنسی نظرآرہی ہیں، وسط مغربی اورشمال مشرقی علاقے سب سے زیادہ سردی کی لپیٹ میں ہیں، بفیلومیں دو فیٹ سے زائد برف گرچکی، بہت سے مقامات پرحد نگاہ صفرہوچکی ہے۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب کینیڈا میں بھی برفانی طوفان کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اونٹاریو میں 75,000 سے زیادہ صارفین بجلی کی بندش سے متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بھارت ہندوتوا پالیسی پر گامزن، سبزیاں مہنگی ہونے کے ذمے دار بھی مسلمان قرار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.