اجنبی کے مشورے نے خاتون کو 80 کروڑ سے زائد رقم کا مالک بنا دیا
واشنگٹن (تکبیر نیوز) امریکی خاتون اجنبی کے مشورے پر عمل کرکے چالیس لاکھ ڈالرز کی مالکن بن گئی۔
امریکی ریاست مچیگن سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ خاتون پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ ایک لمحے میں خاتون کروڑ پتی بن گئی۔
خوش نصیب خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سفر کررہی تھی کہ راستے میں گیس بھروانے رکے، جب گاڑی میں گیس بھر گئی تو ہم رقم کی ادائیگی کےلیے کاؤنٹر پر گئے جہاں اچانک ایک شخص آیا کہا کہ 30 ڈالر والی مچیگن لاٹری خریدیں لازمی 4 ملین ڈالرز کا انعام جیتے گے۔خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے کچھ دیر سوچا پھر اسکریچ آف ٹکٹ خرید کر گاڑی میں آئے اور ٹکٹ کو اسکریچ کیا تو دنگ رہ گئے کیوں کہ ہم حقیقت میں چالیس لاکھ ڈالرز جیت گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے لاٹری ہیڈکوارٹر سے رابطہ کیا اور تمام ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 25 لاکھ ڈالرز کی رقم یکمشت وصول کرلی۔