کراچی میں فینسی نمبر پلیٹس اور ہوٹرز پر پابندی عائد

پابندی کا اطلاق 30 دسمبر سے 2 ماہ کیلئے ہوگا

32

کمشنر کراچی اقبال میمن نے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق 30 دسمبر سے 2 ماہ کیلئے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کے سیاہ شیشے، سائرن، ریوالونگ لائٹس کا استعمال بھی ممنوع ہوگا، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پابندی پرعمدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز پولیس افسران کی مدد سے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.