نشے میں دھت مسافروں نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا

24

 

نشے میں دھت مسافروں نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں مقررہ منزل تک نہ پہنچانے پر نشے میں دھت مسافروں نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کا یہ واقعہ اکتوبر میں پیش آیا اور اب کیس کی سماعت کے دوران پتا چلا کہ آن لائن ٹیکسی میں سوار ہونے والے دو مسافر نشے میں دھت تھے، انہوں نے ڈرائیور کو جس مقام پر لے جانے کا کہا تو اس سے غلطی ہوئی اور ڈرائیور اسے کسی اور مقام پر لے گیا جس پر مسافر طیش میں آگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   ملزمان نے ڈرائیور کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔ مبینہ قاتلوں کی شناخت 20 سالہ کونر اور 18 سالہ ٹریس کے نام سے ہوئی جن کے خلاف کیس مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی جس کے باعث اس کی موت ہوئی۔

مزید :

برطانیہ –

 

مزید پڑھیں:  لندن: برطانیہ میں 200 پناہ گزین بچے لاپتا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.