شاپنگ سنٹر میں لڑکی سے زیادتی ملزم گرفتار

33

 

شاپنگ سنٹر میں لڑکی سے زیادتی ، ملزم گرفتار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک شاپنگ سنٹر میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دی سن کے مطابق یہ واقعہ لندن کے جنوب مشرقی علاقے بروملے میں واقع ’دی گلیڈز شاپنگ سنٹر‘ میں پیش آیا۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 31سالہ کنگسلے سٹیورٹ نامی ملزم نے 21سالہ لڑکی کو بربریت کا نشانہ بنانے سے قبل شاپنگ سنٹر میں کئی دیگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ملزم شاپنگ سنٹر میں گھومتا رہا اور لڑکیوں کے جسم کو نامناسب انداز میں چھوتا اور انہیں ہراساں کرتا رہا۔ اس کے خلاف 4دیگر خواتین نے بھی رپورٹ درج کرائی ہے جنہیں اس نے ہراساں کیا۔ ان خواتین کی عمریں 17سے 53سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے ملزم کو کروئیڈن مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

برطانیہ –

مزید پڑھیں:  مظاہرین پر تشدد؛ برطانیہ نے ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کردیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.