لندن (مجتبی علی شاہ ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانیوالے صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کی عمارت میں گھس کر بدتمیزی وہاں موجود پاکستانی عملے سے بدتمیزی کی اور انہیں کیڑے مکوڑے قرار دیدیا۔
وہاں تعینات ایک عہدیدار نے انہیں سمجھانے کی کوشش تو اسے پیچھے دھکا دیدیا اور بولے کہ ” آپ مت ملوث ہوں،مار کھائو گے ، بالکل خاموش ہوجائیں، منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالیے گا”۔
آپ مار کھائو گے، چیکو کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کیساتھ تلخ کلامی اور دھمکیاں pic.twitter.com/mBARVOoNgk
— M Zubair Awan (@ZubairAwanPak) May 26, 2022
وہیں سے کسی شخص سے ان کی ٹیلی فونک گفتگو بھی سنی جاسکتی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ” کوئی شرم کھائیں کرنل صاحب، آپ جس طرح کا رویہ اپنا رہے ہیں، میں حیران ہوں کہ ایمبیسی میں کیا ہم نے یہ کیڑے مکوڑے تعینات کرکے رکھے تھے؟ تم لوگ وردیاں پہنتے ہو اور تمہیں اتنا ہی نہیں پتہ کہ تھینک یو کریں اور اندر چلے جائیں، کسی دوست کی طرف سے لقمہ ملنے پر بولے کہ اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے ، کچھ نہیں ہوتا۔
کیا ہم نے یہ کیڑے مکوڑے تعینات کر رکھے تھے؟
پی ٹی آئی کے صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو برہم، کرنل کو فون گھما دیا pic.twitter.com/cJMPqA1pJD
— M Zubair Awan (@ZubairAwanPak) May 26, 2022
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کرنل آصف صاحب ہیں یہاں پر دفاعی اتاشی ، انہیں فون کیا "۔