برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایمبر ہرڈ کی خوبصورتی کو ناپنے کے لیے یونانی فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے ایمبر ہرڈ کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑے اور چہرے کی پیمائش کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پیمائش سے یہ ثابت ہوا کہ اداکار کا چہرہ 91.85 فیصد یونائی فارمولے کے مطابق ہے اور وہ ان کا چہرہ سائنسی اعتبار سے دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ قرار دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس فارمولے کے مطابق امریکی ماڈل کم کارڈیشین دنیا کے دوسرے خوبصورت ترین چہرے کی مالک ہیں یونائی فارمولے کے تحت ان کا تناسب 91.39 فیصد ہے۔