برطانوی شہری نے ایک انگلی سے 129 کلوگرام وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

41

لندن تکبیر نیوز رپورٹ کے مطابق 48 سالہ اسٹیو کلر مارشل آرٹسٹ بھی ہیں جنہوں نے 121 کلوگرام وزن اٹھانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں درج کرایا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی ریکارڈ ہولڈر نے 6 لوہے کی پلیٹوں پر مشتمل 129 کلو گرام وزنی وزن اٹھایا۔ اسٹیو کا کہنا ہے اٹھارہ سال کی عمر سے ایک انگلی سے بھاری وزن اٹھانے کی مشق کررہا تھا جبکہ گزشتہ چال سالوں کے دوران خصوصی ٹریننگ بھی لی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پریکٹس کے دوران ہی میں نے عالمی ٹائٹل پر اپنی نظریں جما لی تھیں اور بالآخر ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

مزید پڑھیں:  جانیں! 5 ایسی ٹپس جو پُرانے میک کو دوبارہ نئے جیسا بنا دiN
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.