طویل اور مختصر ترین روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

20

دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ سکینڈنیوین ممالک میں رکھا جائے گا جہاں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے 30 منٹ ہوگا۔
جبکہ عرب دنیا میں طویل ترین روزہ الجزائر میں ہوگا جہاں روزے کا دورانیہ 16گھنٹے اور دو منٹ ہو گا۔
سکینڈنیوین ممالک میں سویڈن، ناروے، فن لینڈ، آئس لینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں۔
دنیا میں مختصر ترین دورانیے کا روزہ ارجنٹائن کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ صرف آٹھ گھنٹے ہوگا۔

سعودی عرب میں دورانیہ:
فلکیاتی امور کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں اوسطاً 14گھنٹے 40 منٹ کا روزہ ہوگا۔ بعض شہروں میں یہ دورانیہ کم یا زیادہ بھی ہو گا۔ رمضان کے آغاز اور اختتام پر بھی روزے کا دورانیہ تبدیل ہوگا۔
الحصینی نے الیوم اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کے دوران ریاض اور قصیم میں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ گرمی ہوگی۔
ان علاقوں میں انتہائی درجہ حرارت  34 سے 39 سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 27 سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روزہ 15گھنٹے 12منٹ اور اردن کے دارالحکومت عمان میں 15گھنٹے 54منٹ کا ہو گا۔
 متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 58 منٹ جبکہ شام کے دارالحکومت دمشق اور لبنان کے دارالحکوت بیروت میں دورانیہ 16 گھنٹے دو منٹ ہو گا۔
 بیت المقدس میں 15 گھنٹے 46 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔
سوڈان کے درالحکومت خرطوم میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 27 منٹ ہو گا، کویت میں 15 گھنٹے 34 منٹ طویل روزہ رکھا جائے گا۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے 45 منٹ ہو گا۔ اسی طرح سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں 15 گھنٹے اور ایک منٹ بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شہری 15 گھنٹے 7 منٹ طویل روزہ رکھیں گے جبکہ یمن کے شہر صنعا میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 27 منٹ ہو گا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 15 گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہو گا جبکہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں 15 گھنٹے 31 منٹ بعد روزہ افطار ہو گا۔
تیونس میں 16 گھنٹے 1 منٹ، الجزائر میں 16 گھنٹے 24 منٹ، مراکش کے دارالحکومت رباط اور عراق کے دارالحکومت بغداد میں میں 16 گھنٹے 1 منٹ کا روزہ ہو گا۔
برج خلیفہ کے مکینوں کے لیے سحر وافطار کے اوقات
دبئی کے مفتی اعلیٰ ڈاکٹر احمد عبدالعزیز الحداد نے برج خلیفہ  کے مکینوں سے متعلق بتایا کہ وہ بیک وقت افطار نہیں کرسکیں گے اور ان کے روزے کا دورانیہ مختلف ہوگا۔
دبئی میں واقع برج خلیفہ160منزلہ ہے۔ 80 سے 150ویں منزل تک کے مکین نماز مغرب کے دو منٹ بعد افطار کرسکیں گے۔
یہ دبئی کی مساجد میں عشا کی  اذان کے دو منٹ بعد نماز عشا ادا کرسکیں گے اور اذان فجر کے دومنٹ بعد تک ہی سحری کرسکیں گے۔
15 ویں منزل سے لے کر 160ویں منز ل کے مکین اذان کے 3منٹ بعد روزہ افطار کریں گے جبکہ فجر کی اذان کے 3منٹ بعد تک سحری کرسکیں گے۔
جہاں تک برج کی 80 ویں کے مکینوں کا تعلق ہے تو وہ دبئی  کے دیگرباشندوں کی طرح  مغرب کی اذان ہوتے ہی افطار اورفجر کی اذان ہوتے ہی سحری ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.