کیا آپ خراٹے لیتے ہیں تو پھر یہ فیچر آپ کے لیے ہی ہے!

28

کیا آپ سوتے میں خراٹے لیتے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر گوگل کا یہ فیچر آپ کے لیے ہی بنا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے پکسلز فونز اور آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ میں صحت کے حوالے سے کچھ اہم فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے۔

ویب سائٹ گیجٹس 360 میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گوگل ایک منفرد فیچر پر کام کر رہا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کے کھانسنے اورنیند کے دوران لیے جانے والے خراٹوں کی آواز ریکارڈ کرتے ہوئے ان کا تجزیہ کرتے ہوئے نتائج کی بنیاد پر استعمال کنندہ کی صھت کو لاحق خطرات سے آگاہ کرے کا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ کی مدد سے ماضی میں سفر کریں

گوگل کی جانب سے پکسلز فون اور اینڈروئیڈ میں اس نئے فیچرکو شامل کرنے کا فیصلہ گوگل کی جانب سے صحت کے حوالے سے کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔ ’ سلیپ آڈیو کلیکشن ‘ کی بنیاد پر ہونے والی اس تحقیق کو اس وقت گوگل کے ان کل وقتی ملازمین پرکیا جارہاہے جو ایپ کے بجائے اینڈروئیڈ فونز استعمال کرتے ہیں۔

اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ ہماری ’ ہیلتھ سینسنگ ’ ٹیم اینڈروئیڈ پر  چلنے والی ڈیوائسز پر صحت کے حوالے سے الگورتھم کی صلاحییتوں کر بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔ یہ زیرآزمائش یہ فیچر صارف کی کھانسی اور خراٹوں کو اینڈروئیڈ کے بیڈ سائیڈ فیچر میں ترجمہ کردیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق تو کردی گئی ہےتاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو صرف گوگل پکسلز اسمارٹ فون صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا یا پھر تمام اینڈروئیڈ صارفین اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  انسٹاگرام، فیس بک کے مابین استعمال ہونے والا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

جب کہ یہ بات بھی ابھی تک واضح نہیں ہےکہ اس نئے فیچر کو گوگل کی فٹنس ایپ گوگل فٹ یا گھڑی میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ نیند میں خراٹے لینے کی عادت سے چھٹکارے کے لیے کوئی علاج یا اس کی مانیٹرنگ کے لیے کوئی باقاعدہ ایپلی کیشن سامنے نہیں آسکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.