لیٹویا کے فنکار انجینیئر نے روایتی وائرلیس چارجر کو ایک خوبصورت روپ دیا ہے۔ انہوں نےوائرلیس چارجر کا پورا سرکٹ دو درختوں کی لکڑی میں سمودیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لکڑی کا یہ چارجنگ اسٹیشن موبائل فون کے لیے ایک اسٹیںڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور میز پر رکھے فون کو دور سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔ اسے بار بار اٹھاکر دیکھنے کی زحمت نہیں کرنی پڑتی۔
لیکن اس کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ چارجر کے ایک مقام پر دس لاکھ کے قریب باریک سکشن کپ لگائے گئے جہاں سے فون چپک کر اس سے جڑ جاتا ہے۔ اب اس کی پشت پر موجود کوائل فون کو وائرلیس چارجنگ فراہم کرتی ہے اور وہ بہت تیزی سے برق رو اپنی بیٹری میں بھرنے لگتا ہے۔
لکڑی سے بنا چارجر آپ کی میز پر ایک طرح کا قدرتی تاثر فراہم کرتا ہے۔ اس کے دو پہلو پر جارچنگ کی جاسکتی ہے اور یوں فون کو 30 اور 40 درجے پر رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح چارجنگ کے دوران آپ فون کو آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔
اس میں نصب مائیکرویوایس بی کیبل مقناطیسی نوعیت کی ہے جس کی بدولت چارجنگ کا عمل آسان ہوجاتا ہے۔اس میں نصب ایل ای ڈی جارچنگ کی صورتحال بھی ظاہر کرتی رہتی ہے۔
لیٹویا کی یہ ایجاد ہر قسم کے چارجنگ فون کے لیے کارآمدہے خواہ وہ پلاسٹک یا چمڑے کے کیس میں ہی کیوں نہ رکھا ہو۔ لکڑی سے تراشا ہوا یہ اہم وائرلیس چارجر 75 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے۔