برطانیہ میں بالغوں کی فلموں کے لیے ڈیجیٹل آئی کارڈزجاری

38

برطانیہ میں 15 اور 18 سے زائد عمرکے افراد کے لیے بننے والی فلمیں دیکھنے کے شائق افراد کے لیے عمر کی تصدیق کرنے والا ڈیجیٹل آئی کارڈ جاری کردیے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی سینیما ایسوسی ایشن کی جانب سے اس آئی کارڈ کے اجرا کا ناظرین کوسینیما کے عملے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

یوکے سینیما ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرفل کلیپ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ڈیجیٹل آئی کارڈ کو استعمال کرنے کے لیے صرف ایک عدد اسمارٹ فون کی ضرورت پیش آئے گی۔

ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد یہ ایپ آپ کی تصویرکا جائزہ لے کرآپ کو ایک تصویر جاری کرے کی جس میں آپ کی عمر کی تصدیق کی گئی ہوگی۔ اس مصدقہ تصویرکو دکھا کرآپ اپنی من پسند فلم دیکھ سکتے ہیں۔

فل کلیپ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل آئی ڈی فرم Yoti  کی شراکت سے پیش کیا گیا ڈیجیٹل کارڈ ایک مفت موبائل ایپلی کیشن پرمشتمل ہے، جوچہرے کے خدوخال کواسکین کرکے آپ کی عمرکا تعین کرکے محفوظ طریقے سے آئی ڈی ظاہر کرد یتی ہے۔

 Yoti میں وہی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو ہوائی اڈوں پرمسافروں کے پاسپورٹ کواسکین کرکے ان کے چہرے کی تصویرکی تصدیق میں استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے برطانوی نوجوان 15 اور 18 ریٹڈ سرٹیفیکیٹ والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس اپنی عمر کی تصدیق کے لیے پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہوتا اور سینیما کا عملہ انہیں فلم دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی سوا کروڑ ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کیں؟

Yoti ایپ کو دنیا بھر میں 11 ملین سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ اور بہت سے برطانوی حکومتی ادارے بشمول نینشل ہیلتھ سروسز، ورجن اٹلانٹک اسے کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.