اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ

125

اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بڑھانے کا آسان ترین طریقہ

 

آج کل اسمارٹ فون کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے. لیکن زیادہ تر لوگ جلدی ختم ہونے والی بیٹری سے پریشان ہیں۔

آج ہم آپ کو وہ آسان طریقہ بتائیں گے. جس کی مدد سے آپ فون کی بیٹری لائف کو کسی حد تک بہتر بناسکتے ہیں۔

اسمارٹ فونز میں ڈارک موڈ یا تھیم کو ان ایبل کرکے بیٹری لائف کو بڑھانا ممکن ہے. مگر اس کے لیے چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

اس کے متعدد فوائد ہیں. کیونکہ ڈارک موڈ سے پاور کم خرچ ہوتی ہے. اور بیٹری لائف بڑھتی ہے. ڈارک موڈ سے بیٹری لائف کو بہتر بنانے کا انحصار 2 عناصر پر ہوتا ہے. ایک اسکرین ٹیکنالوجی اور دوسرا سسٹم بیک گراؤنڈ کلر۔

آج کل زیادہ تر اسمارٹ فونز میں او ایل ای ڈی یا ایل سی ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجیز کا استعمال ہوتا ہے۔

 

ڈارک موڈ سے بیٹری لائف بچانے کے لیے او ایل ای ڈی ڈسپلے زیادہ بہترین ہوتا ہے. ایل سی ڈی اسکرین والے فونز میں ڈارک موڈ سے بیٹری لائف بہت زیادہ بہتر نہیں ہوتی۔

اسکرین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ڈارک موڈ ان ایبل کرنے پر کسی پلیٹ فارم یا ایپ میں استعمال ہونے والے بیک گراؤنڈ کلر بھی بیٹری لائف کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں۔

یعنی اگر بیک گراؤنڈ کلرز حقیقی معنوں میں بلیک ہوں تو بیٹری لائف بہتر ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے 2021 کی ایک تحقیق میں 6 مختلف ایپس گوگل میپس، گوگل نیوز، یوٹیوب اور دیگر میں ڈارک موڈ سے بیٹری لائف پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ہر 76 سیکنڈ بعد گھومنے والا نایاب نیوٹران ستارہ دریافت

نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر فون کی اسکرین برائٹنس 30 سے 50 فیصد ہو تو ڈارک موڈ ان ایبل کرنے سے بیٹری لائف میں محض 3 سے 9 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

البتہ اگر ڈارک موڈ ان ایبل کرنے سے پہلے یا اس کے بعد اسکرین برائٹنس کو 100 فیصد کردیا جائے تو بیٹری لائف 39 سے 47 فیصد بڑھ جاتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.