واٹس ایپ پر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز تصاویر اور ویڈیوز کو واپس لانے کا فیچر جانیے

68

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے، ایپ کے انجنیئرز دیگر کئی فیچرز کے ساتھ ساتھ ایک اور فیچر بھی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

اب ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس سے غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا جا سکے گا۔

ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے انجنیئرز انڈو میسیج فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں متعارف کروادیا جائے گا۔

اس فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین اکتوبر 2021 سے کام میں مصروف تھے، تاہم درمیان میں ایپلیکیشن پر دیگر اہم فیچرز متعارف کروانے کی وجہ سے اس پر کام روک دیا گیا تھا۔

اس وقت واٹس ایپ کے ماہرین نہ صرف اینڈرائڈ بلکہ ڈیسک ٹاپ ورژنز کے مختلف فیچرز متعارف کروانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ بزنس اور پریمیم کے فیچرز کو بھی بڑھانے پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا کونسا کھلاڑی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول ہے؟
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.