پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالیے ہیں۔
کامل مشرا 29 اور پتھم نسانکا 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس 28 اور سدھیرا سماراوکرما 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
سری لنکن کپتان چارتھ اسالنکا طبیعت ناساز ہونے کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔