عماد وسیم ڈراپ،چیف سلیکٹر کی وضاحت

15

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو آئندہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ماضی قریب میں عماد  وسیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، انہیں فٹنس کے مسائل بھی ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال، ہماری ٹیم میں فٹنس کا معیار بلند ہے اور یہ ٹیم کی کارکردگی میں نظر آتا ہے۔

چیف سلیکٹر  محمد وسیم نے یہ بھی کہا کہ موجودہ فارم کی بنیاد پر محمد نواز عماد وسیم سے بہتر آپشن ہیں، ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کی فٹنس اور کارکردگی اس وقت اچھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ عماد نے آخری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اس کے بعد سے وہ اسکواڈ سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیاں، محمد حفیظ نے کھلاڑیوں پر لیگز کے دروازے بند کردیئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.