ٹم ڈیوڈ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہیں،ایرن فنچ

21

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں ٹم ڈیوڈ کے ممکنہ کال اپ کا اشارہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹم ڈیوڈ  جو سنگاپور میں پیدا ہوئے لیکن مغربی آسٹریلیا میں پلے بڑھے، نے حال ہی میں ختم ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی تھی ۔

آئی پی ایل میں اپنے عہدے کے بعد ٹم  ڈیوڈ ٹی ٹوئنٹی  بلاسٹ مقابلے میں لنکاشائر کے لیے کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے، چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 26 سالہ نوجوان نے ووسٹر شائر کے خلاف صرف 25 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔

ایرن فنچ نے کہا کہ ٹم ڈیوڈ بہت ہی مہارت سے کھیلتے ہیں، جو کہ ایک اچھے کھلاڑی کو کھیلنا چاہئے۔

ایرن فنچ نے  کہا کہ انہوں نے یہاں تک آنے کے لئے کافی جدوجہد کی ہے،جس کا اندازہ اس کی کارکردگی سے لگا سکتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے مزید کہا کہ مستقبل میں ٹم ڈیوڈ بین الاقوامی کرکٹ بھی کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں:  انگلینڈ سے تیسرے ٹی20 میں بابراعظم کا کیچ متنازع بن گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.