ہاردک پانڈیا آئی پی ایل جیتنے والے چوتھے بھارتی کپتان بن گئے

19

حال ہی میں انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل) کا 15 واں ایڈیشن ختم ہوا جو کہ نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس نے جیتا  جس کے کپتان ہاردک پانڈیا تھے اس طرح وہ آئی پی ایل جیتنے والے چوتھے بھارتی کپتان بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جن بھارتی کپتانوں نے آئی پی ایل جیتے اس فہرست میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی،بھارتی کپتان اور ممبئی انڈینز کی نمائنگی کرنے والے روہیت شرما ،کولکتہ نائٹ رائڈرز کے سابق کپتان گوتھم گمبھیر شامل ہیں اور اب ہاردک پانڈیا بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی پی ایل کے 15ویں ایڈیشن میں گجرات ٹائٹنس اور راجھستان رائلز فائنل میں مدمقابل آئیں جس میں گجرات ٹائٹنس نے با آسانی راجھستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔

گجرات ٹائٹنس کے کپتان ہاردک پانڈیا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔واضح رہے کہ گجرات ٹائٹنس کے لئے آئی پی ایل کا یہ پہلا ایڈیشن تھا۔

مزید پڑھیں:  رضوان نے بابر سے ٹی 20 کی بادشاہت چھین لی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.