اسلام آباد: سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تکبیر نیوز نے سی اے اے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیصلہ حال ہی میں اومیکرون کی نئی قسم کی پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد کیا گیا ہے۔
سی اے اے ترجمان کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل آج رات 12:01 بجے سے اسلام آباد، لاہوراورکراچی ایئرپورٹس پر نافذ العمل ہوگا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق 250 یا اس زائد مسافروں کے حامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے ٹیسٹ ہوں گے۔