سعودی عرب: ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی منظوری

44

سعودی عرب نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسی اور موبائل ایپ ٹیکسی سروس کو جدید بنانےکے لیے متعدد تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جبکہ پالیسی پر 12 جولائی سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

 

رپورٹ کے مطابق ٹیکسیوں کے لیے نئی گاڑیاں استعمال ہوں گی اور پرانی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ جب کہ ڈرائیوروں کے یونیفارم سے ٹرانسپورٹ سروس کا معیار بلند ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کو یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.