گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری، اتحادیوں کے تحفظات سامنے آگئے

16

مسلم لیگ ن کے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کی تقریب حلف برداری کے بعد حکومتی اتحادیوں کے تحفظات کھل کرسامنے آنے لگے۔

بول نیوزکے مطابق ترین گروپ کے کسی رکن نے گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ اورن لیگ میں ضمنی انتخابات کے ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات ہیں اورانہی اختلافات کی بنیاد پرترین گروپ کوحلف برداری کی تقریب میں مدعوہی نہیں کیا گیا۔

ذرایع کے مطابق ترین گروپ کے رہنماؤں کی نعمان لنگڑیال کی رہائش گاہ پربیٹھک ہوئی ہے جس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورت حال اور ترین گروپ میں ڈی سیٹ ہونے کے معاملے پر اسٹے لینے پربھی مشاورت کی گئی ہے۔

یادرہے کہ بلیغ الرحمن نے آج ہی گورنرپنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف اور مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس امیرعلی بھٹی نے بلیغ الرحمن سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.