ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینزکے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔جس میں پی پی پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی ہے۔
بلاول ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں سابق صدرآصف علی زرداری اورایم کیوایم رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔
ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنورنویدجمیل، جاوید حنیف اورصادق افتخارشامل تھے، جب کہ آصف علی زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ، ناصرحسین شاہ، سعیدغنی، مرتضی وہاب ودیگربھی موجود تھے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان اورپیپلزپارٹی کے درمیان کیے گئے معاہدے سمیت بلدیاتی معاملات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔