قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کرلیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ارکان کواستعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون کو طلب کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مستعفیٰ اراکین کی تعداد 131 ہے اوراسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 30 مستعفیٰ اراکین روزانہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، اورہررکن کےلیے 5 منٹ کا وقت مختص کیا گیا ہے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے مستعفیٰ اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 43(2)(b) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے مراسلے جاری کیے ہیں۔ جب کہ استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ المبارک 10 جون تک جاری رہے گا۔