جامشورو میں چوری کی وارداتوں میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے، شہر میں دس روز کے دوران 9 موٹرساٸیکلیں چوری ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو میں دس روز کے اندر 9 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری نہ کر سکی۔
پولیس اہلکار ڈیوٹی دینے کے بجاٸے سوتے رہے، پولیس اہلکاروں کی سوتے ہوٸے ویڈیو بول نیوز نے حاصل کر لی۔