ملک ميں طوفانی بارشوں سے تباہی،5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

21

مختلف علاقوں میں حادثات ميں دو بچوں سميت 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔خيبرپختواکے علاقے بونیرچینہ میں مکان کی چھت گرنے سے دوبچے جاں بحق اورخاتون زخمی ہوئی جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ميں موسلادھاربارش اورآندھی سے بجلی کے کھمبے اوردرخت گرگئے۔بلوچستان ميں دُکی کی ہوسڑی ندی میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہوگيا جبکہ ترکھان چینہ ندی میں خاتون ڈوب گئی ادھر کوہلومیں سوناری کے مقام پر پل بہہ جانے سے کوہلو کا کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگيا۔وادی نیلم کےسیاحتی مقام رتی گلی بیس کیمپ پر برفباری سے گزشتہ رات سیاحوں کے خیمے ٹوٹ گئے غير متوقع برفباری کے بعد خانہ بدوشوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔آزاد کشميراسٹيٹ ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹی نے نقصانات کی تفصيلات جاری کرديں جس کے مطابق آزادکشمير ميں 48 مکانات تباہ ہوئے اور حادثات ميں ايک شخص جاں بحق ہوگيا،بارشوں کے پيش نظر سياحوں کو غير ضروری سفر اور کيمپنگ نہ کرنے کی ہدايت جاری کی گئی ہيں۔پنجاب کے علاقے رينالہ خوردميں ديوارگرنے سے ايک شخص جاں بحق جبکہ پتوکی اور فيصل آباد ميں بھی مختلف واقعات ميں چار بچوں سميت چودہ افراد زخمی ہوئے میانوالی عیسی خیل میں طوفانی بارشوں سے پانی سڑکوں پر آنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، دو افراد زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.