اوکس فورڈ شائر میں اتوار کو کھیلا گیا چیرٹی میچ سابق آسٹریلیوی کھلاڑی شین وارن کی یاد میں منعقد ہوا۔اس میچ میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سمیت سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے بھی حصہ لیا۔ 56 سالہ وسیم اکرم نے ان سوئنگ یارکر پر جب مائیکل ایتھرٹن کو بولڈ کیا تو میدان تالیوں سے گونج اٹھا۔وسیم اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مائیکل ایتھرٹن سے ہلکے پھلکے انداز میں معذرت بھی کی اور کہا کہ اگرچہ ہم بوڑھے ہورہے ہیں مگر کچھ باتیں ہمیشہ ایک جیسی رہتی ہیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے شوہر کی کارکردگی کو سراہا۔انھوں نے بتایا کہ وسیم اکرم نے 20 گیندوں پر 50 رنز اسکور کئے اور 4 اوور میں 3 وکٹ حاصل کئے۔اپنے ٹویٹ میں دلچسپ بات جو شنیرا نے بتائی وہ یہ تھی کہ جب ہم گھر پہنچے تو وسیم اکرم کو سہارا دے کر گاڑی سے دروازے تک لانا پڑا۔