پاک بھارت میچ سے متعلق ہربھجن سنگھ کا پیش گوئی سے گریز

29

گزشتہ سال دبئی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میچ سے قبل بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بڑھکیاں مارتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت کو واک اوور دے کیونکہ وہ انہیں ورلڈکپ مقابلوں میں شکست نہیں دے سکتے۔اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا کوئی مقصد نہیں، آپ ہمیں واک اوور دیں، آپ دوبارہ کھیلیں گے ہار جائیں گے، کیونکہ ہمارا سکواڈ انتہائی مضبوط ہے۔اسی میچ میں گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ میں بابرالیون کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کی ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ میچ کے بعد محمد عامر اور شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخ گراؤنڈ روایتی حریف آئی سی سی کے ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  صنم سعید افغان مہاجرین کے حق میں بول پڑیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.