چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

54

ڈی پی او چنیوٹ اسد الرحمن نے بتایا کہ 13 گرفتار افراد سے 3 سو لیٹر سے زائد شراب، چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔اس کے علاوہ مختلف علاقوں سےغیرقانونی اسلحے کی نمائش اور اسلحہ برآمد ہونے پر 16 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ان ملزمان کے قبضے سے 10 پستول، بندوقیں، رائفل، ریوالور معہ گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں گوشت اور دودھ کی قلت کا خدشہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.