گرین پاکستان پروگرام: پنجاب میں مزید 2 لاکھ درخت لگانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال میں دس بلین ٹری سونامی کے تحت مزید 2 لاکھ درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

58

محکمہ جنگلات کے مطابق راوی روڈ پر فاریسٹ کمپلیکس کا قیام بھی نئے مالی سال کی منصوبہ بندی میں شامل ہے۔ جب کہ صوبے بھر میں اس پروگرام کے تحت نرسریوں میں اضافے کیلئے نرسری رائزنگ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔صوبے بھر میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع بھی استعمال کیے جائیں گے، اس سلسلے میں دیپالپور پلانٹیشن میں سولر پمپس لگائے جائیں گے۔صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ جنگلات کا آئندہ مالی سال کیلئے 4500 ملین کا بجٹ مختص بھی کیا گیا ہے۔ جب کہ وائلڈ لائف کیلئے 990 ملین، فشریز سے منسلک اسکیموں اور پراجیکٹس کیلئے 1100 ملین مختص کیے گئے ہیں۔سفاری پارک کے گرد باؤنڈری وال، سفاری زو کی ڈیجیٹلائزیشن اے ڈی پی 2022-23 بھی نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔علاوہ ازیں بائیو فلاک فش کلچر ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر جاری منصوبوں کی تکمیل کو بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2022-23 میں شامل کیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دس بلین ٹری سونامی کا منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ستمبر 2019 میں شروع کیا تھا۔ جب کہ موجود ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد اس ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے بجٹ میں منصوبے کیلئے 9 ارب 45 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبے کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں بجٹ میں ساڑھے 4 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے، اور نئے بجٹ میں منصوبے کیلئے 9 ارب 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے

مزید پڑھیں:  حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کےعرس کی تقریبات 15ستمبر سے شروع ہوں گی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.