نشہ آورشربت پلا کر 30 مزدوروں کو لوٹ لیا گیا
(تکبیر نیوز) ملزمان مزدوروں کی اجرت کے دو لاکھ روپے اور20 موبائل فون چرا کرفرار
کراچی سٹی اسٹیشن کے گوادم پر نشہ آور شربت پلا کر بے ہوش ہونے پر 30 مزدوروں کی اجرت اور موبائل فون چرا لیے گئے، جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ریلوے پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بے ہوش ہونے والے مزدوروں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ نشہ آور شربت پینے کے بعد 30 مزدور بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد ملزمان نے ان کے پاس موجود 20 موبائل فون اور اجرت کے 2 لاکھ روپے چرائے اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 2 ملزمان کوحراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں سے ایک ملزم ایک مزدورکا دوست تھا، اور اس نے ہی سب کو جمع کرکے شربت پلایا تھا۔