پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ ،ویسٹ انڈیز کو شکست

14

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو با آسانی 120 رنز سے شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں پاکستان نے8 وکٹوں کے نقصان پر275 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 77 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،امام الحق 72 جبکہ نائب کپتان شاداب خان اور خوشدل شاہ نے 22،22 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے اکیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ الزاری جوزیف اور اینڈرسن فلپ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے ٹک نہ سکی اور پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمارہ بروکس 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،کیل مایرس 33،اکیل حسین ناقابل شکست 14 جبکہ کپتان نکولس پوران نے 25 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،محمد وسیمجونیئر نے 3 شکار کیے،،شاداب خان 2 جبکہ شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.