بجٹ کے مطابق کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر فائلرز کو ایک فیصد جبکہ نان فائلرز کو 2 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔مفتاح اسماعیل کے مطابق بجٹ میں آن لائن اور سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے، انکم ٹیکس میں دی گئی مراعات کم کرنے اور انٹرنیشنل سفر کیلئے بزنس کلاس پر 4 گنا ٹیکس لگے گا۔حکومت نے بجٹ میں ایک ماہ میں 10 ہزار ڈالر سے زائد اور ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد ڈالر خریدنے پر پابندی لگادی۔