سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی بڑی کمی

3 روز کے دوران سونا 2 ہزار 850 روپے فی تولہ سستا

79

جمعرات کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کمی کے بعد قیمت 840 ڈالر فی اونس ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 40 ہزار 400 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 430 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار 370 روپے ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی داموں میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے اور مقامی صرافہ بازاروں میں ایک تولہ چاندی 30 روپے سستا ہوکر ایک ہزار 540 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 25 روپے کمی کے ساتھ 1320 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  شہریوں سے تاوان مانگنے والا ڈی ایس پی فیاض رانجھا گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.