پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
ملتان (تکبیر نیوز) ملتان میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تکبیر نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روز ہ ون ڈے سریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 306 رنز کا مشکل ہدف دیا جسے شاہینوں نے باآسانی مکمل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب فخر زمان 11 رنزپر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 65 رنز کا اضافہ کیا اور 129 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور جوزف کی گیند پر میئر کو کیچ دے بیٹھے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ٹیم کے مجموعے میں 59 رنز کا اضافہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ کالی آندھی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر جیت کیلئے شاہینوں کو 306 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جس میں ویسٹ انڈین اوپنر شائے ہوپ کے 127 رنز بھی شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین آفریدی نے 2 جب کہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔