ملک میں توانائی کی بچت کیلیے صوبوں کا بازار رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے پر اتفاق

سلام آباد ( تکبیر نیوز) توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بازار رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔

18

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت این ای سی کے اجلاس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی جس میں تمام وزرائے اعلی نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کےفیصلوں کی تائید کی ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 7 جون کے اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے تجاویز اور فیصلوں سے متعلق صوبائی وزرائے اعلی کو آگاہ کیا گیا۔ چاروں صوبوں نے بازار اور دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائےاعلی نے دودن کی مہلت مانگی تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی وکارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں۔ علاوہ ازیں اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی چیف سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی۔وزرائے اعلی نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:  کلر سیداں: شوہر کے قتل میں ملوث اہلیہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.