ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ملتان ( تکبیر نیوز) پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان میں کھیلے جارہے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے صرف 98 رنز کی دوری پر ہیں، وہ 4 ون ڈے انٹرنیشنل میں 98 رنز بنانے کے بعد بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن جائیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے صرف 98 رنز کی دوری پر ہیں، وہ 4 ون ڈے انٹرنیشنل میں 98 رنز بنانے کے بعد بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن جائیں گے۔