کیا ویسٹ انڈیز 31 سال بعد پاکستان کو ون ڈے سیریز ہراسکے گا؟
کراچی (تکبیر نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل ملتان کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 1991 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست سے دوچار کیا تھا تاہم اسکے بعد سے شاہینوں نے کیریبینز کو کو 50 اوورز کی فارمیٹ کی سیریز جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ال 1993 میں ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2-2 سے ڈرا کی، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 3 دہائیوں میں 8 سیریز کھیلی گئیں تاہم پاکستان نے کم از کم 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کو فتح کا مزہ نہیں چکھنے دیا۔ہ تمام سیریز 2002، 2005، 2006، 2008، 2011، 2013، 2016 اور 2017 میں کھیلی گئی تھیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر برتری حاصل ہے، انہوں نے 134 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 71 اپنے نام کیے ہیں جبکہ 60 فتوحات پاکستان نے سمیٹی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز 8، 10 اور 12 جون کو شیڈول ہیں جو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے