پاکستان کا کونسا کھلاڑی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول ہے؟

60

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سمیت کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو فولو کرتی ہے اور یہی وجہ ہے پاکستانی کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس کے فولورز کی تعداد کہی زیادہ ہے۔سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فولورز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس موجود ہیں جن کے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر 9.2 ملین فولورز ہیں۔اگر ہم ٹوئٹر کی بات کریں تو سب سے زیادہ فولور رکھنے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں جن کے فولورز کی تعداد 3.4 ملین ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فولورز 3.3 ملین ہیںوئٹر پر سرفراز احمد بھی ایک بڑی تعداد میں فولورز رکھتے ہیں جن کی تعداد 2.1 ملین ہے جبکہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر اظہر علی 2 ملین فولورز رکھتے ہیں۔انسٹاگرام پر حسن علی کے فولورز کی تعداد 8 لاکھ 42 ہزار ہے جبکہ شاہین شاہ کے 8 لاکھ 29 ہزار اور نائب کپتان شاداب خان کے فولورز کی تعداد 7 لاکھ 49 ہزار ہے۔علاوہ ازیں فیس بک پر بھی کپتان بابر اعظم چھائے ہوئے ہیں اور ان کے فولورز کی تعداد 3.8 ملین ہے جبکہ شعیب ملک کے فولورز 3.4 ملین اور شاہین شاہ کے 2.9 ملین ہیں۔شاداب خان کی فیس بک پر فولورز کی تعداد 2.2 ملین، حسن علی کی 1.7 ملین اور فخر زمان کی 1.5 ملین ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں، جہاں وہ اپنے کھیل سے متعلق سرگرمیاں اور فیملی کے ساتھ گزارے جانے والے لمحات کو شیئر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی قیمت میں 7.90 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.