مہنگائی کا طوفان: سیمنٹ، ریت، بجری اور سریا کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
لاہور ( تکبیر نیوز) مہنگائی کے طوفان کے دوران سیمنٹ، ریت، بجری اور سریا کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر
تعمیراتی سامان مہنگا ہونے سے گھر بنانا خواب بن گیا ہے۔ سیمنٹ کی بوری 100 روپے مہنگی ہو کرہزارروپے کی ہوگئی۔ ریت کی جو ٹرالی ساڑھے تین ہزار میں آتی تھی اب اس کی قیمت 6 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ بجری بھی 30 روپے فٹ مہنگی ہوئی اور ایک فٹ بجری کی قیمت 115 روپے تک جا پہنچی ہے۔پاکستان کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کمال ناصر کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی مہنگائی کو رو رہے تھے مگر دو ماہ کے دوران آئے طوفان سے بلڈنگ میٹریل انتہا کا مہنگا ہوگیا۔شہری کہتے ہیں بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے کے بعد گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، حکومت سستے گھروں کےلئے خصوصی پیکیج متعارف کروائے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلڈنگ میٹریل سستا کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔