سٹی کورٹ میں وکلااورعدالتی عملےکاتنازع، سیشن جج شرقی کوعہدےسےہٹادیا
کراچی ( تکبیر نیوز ) رجسٹرارسندھ ہائی کورٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا
سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج شرقی خالد شاہانی کو ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سےسلسلے میں رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔کراچی سٹی کورٹ میں پچھلے ہفتے کشیدگی کے باعث تمام اضلاع میں عدالتی سرگرمیاں معطل رہی تھیں۔وکلا نے سیشن جج ضلع شرقی کے خلاف بطور احتجاج سٹی کورٹ میں تالا بندی کی تھی۔عدالتی عملے نے وکلا کے رویے اور سٹی کورٹ کی تالابندی کےخلاف احتجاج کیا تھا۔وکلا اورعدالتی عملے کے تنازع پر سندھ بارکونسل کے تحت وکلا رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں وائس چیئرمین سندھ بارکونسل ذوالفقار جلبانی نےبتایا تھا کہ سندھ بھر کی وکلا تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سیشن جج شرقی کے اختیارات کے ناجائز استعمال پر مذمت کی گئی۔ذوالفقارجلبانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سیشن ججز سے بار ایسوسی ایشن کے خلاف قرارداد پاس کرائی اورملازمین پر دباؤ ڈال کر تنازع میں اضافہ کیا۔انھوں نے کہا کہ عملے کو وکلا کے خلاف بھڑکایا گیا اور باہر سے غنڈوں کو بلا کر حملہ کرایا جس سے وکلا زخمی ہوئے۔