انٹربینک،ڈالرتاریخ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر3گھنٹوں میں2روپے94پیسےمہنگا

22

7 جون بروز منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا اور ڈالر2گھنٹوں میں 2روپے 94پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار203روپے کا ہوگیا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3.50 روپے کے اضافے سے 204.50 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اس سے قبل 6 جون کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 14پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 200 روپے 6 پیسے ہوگئی تھی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 201 روپے پر فروخت ہوا تھا۔دوسری جانب حیرت انگیز طور پر انٹر بینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 2 روپے 3 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قدر 251 روپے 6 پیسے ہوگئی تھی۔گزشتہ ماہ روپیہ تاریخی بے قدری کا شکار ہوا تھا تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پر اٹھان دیکھی گئی تھی۔روپے کی قدر میں عارضی اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رکھے گا۔ آئی ایم ایف اور دیگر ذرائع سے قرض کی وصولی کی واضح صورت حال تک ڈالر کی قدر میں نمایاں گراوٹ مشکل نظرآرہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سکھر ، سجاول کے بعد وزیر اعظم کا نصیر آباد کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.